• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

Feb 25, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے ،والد علاج کیلئے بیرون ملک ہیں تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔