• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’بھگوڑا نہیں کہلاﺅں گا‘ نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ، خاندان کو بڑا حکم دے دیا

Feb 26, 2020

لندن (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پارک لین فلیٹس میں شریف خاندان کے افراد کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے اہلخانہ کو پاکستان واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد سے کہا کہ ان کی بیماری پر حکومت کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے اس لیے وہ پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں، وہ بھگوڑا ہونے کا داغ نہیں لگوانا چاہتے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے فیملی کو ان کی ضمانت کینسل ہونے کی صورت میں پاکستان واپس جانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔