• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مورو کے قدیمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی خستہ صورتحال۔

Feb 25, 2020

مورو( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ مورو سندھ)

مورو کے قدیمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی خستہ صورتحال۔
گورنمنٹ بوائزئز ہائی سکول مورو کے فرنیچر اور دروازوں کو دیمک کھا گئی۔
عمارت مکمل ناکارہ ہوگئی ہے۔
طلبہ اور اساتذہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
سکول کی چھت کا پلستر گرنے سے سینکڑوں طلبہ زخمی ہوچکے ہیں۔
سائیں سرکار کے سکول ایمرجنسی والے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے۔
کہیں سکولوں کی عمارتیں وڈیروں کے باڑوں اور گوداموں میں تبدیل ہیں تو مورو کے طلبہ سکول کی نئی عمارت سے محروم ہیں۔
مورو شہر کے قدیمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت
مکمل طور پر خستہ حالت کا شکار ہوگٸی ہے۔
مکمل کلاس ناکارہ ہوگٸے ہیں ہروقت چھت کا پلستر گرتا رہتا ہے اور کسی بھی وقت بڑا جانی و مالی نقصاں ہو سکتا ہے۔
اس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو میں بارہ سٶ سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بارہ سٶ طلبہ کو پڑھانے کے لئے صرف چالیس اساتذہ ہیں جو بہت کم ہیں۔
اس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سے ماضی میں کافی لاتعداد طلبہ تعلیم حاصل کر کے ملک اور بیرون ممالک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، مگر کسی نے بھی اس سکول پر توجہ نہیں دی ہے۔
اس علاٸقے کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے بھی کبھی سکول کی بلڈنگ کو دیکھنا بھی گوارا نہیں سمجھا۔
اہم بات تو یہ ہے کہ اس علائقے سے ایم این ایز اور ایم پی ایز منتخب ہوئے ہیں وہ بھی اس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کو ملنے والی اربوں روپوں کی بجٹ بھی اس سکول کی بلڈنگ کو مرمت نہ کرا سکی ہے اور اس سکول کو ملنے والی فنڈنگ بھی کرپشن کا شکار ہو جاتی ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو میں طلبہ اور اساتذہ کے لٸے فرنیچر اور پنکھوں سمیت صاف پانی پینے کی سہولت میسر نہیں ہے۔
اس سکول کی بلڈنگ کے لٸے صرف NGOs کی جانب سے ڈھائی کروڑ ملنے والی بجٹ بھی کرپشن کے بھینٹ چڑھ گٸی اور انہوں نے من پسند ٹھیکیداروں کو کمیشن کے عیوض کام دیکر ناقص مٹیریل استعمال کروایا اور کروڑوں روپے کی کرپشن کروائی۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو کی بلڈنگ کی خستہ صورتحال کی وجہ سے وہاں کے طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو 1968ع میں ڈسٹرکٹ کائونسل نواب شاھ کی جانب سے تعمیر کروایا گیا تھا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو نے بڑی بڑی شخصیات تو پیدا کی ہیں مگر افسوس سے یہ ہے کہ اس سکول کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔
مورو کی سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت والدین، اساتذہ اور طلبہ نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ اور سندہ ہائی کورٹ کے جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورو کی بلڈنگ نٸے سر تعمیر کروائی جائے اور کروڑوں روپیوں کی کی گئی کرپشن کی انکوائری کروائی جائے اور دیرینہ مطالبہ پورا کیا جاٸے۔

رپورٹ
سندھی الطاف سومرو
مورو سندھ۔