• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں نے سرپکڑ لئے

Feb 28, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی شدید مندی دیکھنے کو ملی ہے اور دن کے آغاز میں ہی 100انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس تک گرگیا جس سے سرمایہ کاروں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار338 پوائنٹس پر ہوااورتھوڑی ہی دیرمیں 100انڈیکس 36,918.22 تک گرگیا۔ 1031پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اس وقت 100انڈیکس 37,306.44 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے اور گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔