• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کی، ترجمان طالبان

Feb 29, 2020

دوحہ (نمائندہ خصوصی)قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اچھے تعلقات سب کے مفادات میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کےلئے فخرکی بات ہے کہ 20 سال بعد مسئلے کا پرامن حل ہو رہا ہے، معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہم آگے چلیں گے۔سہیل شاہین نے بتایا کہ 7 روز میں افغانستان میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں افغانستان امن کا گہوارہ بنے اور تجارت بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے، پاکستان سے ثقافتی، تاریخی تعلقات ہیں،40 سال سے 40لاکھ افغان باشندے پاکستان میں تھے،جبکہ اب بھی پاکستان میں 20 لاکھ افغان مہاجرین ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ روسی مداخلت کے وقت بھی پاکستان کا کردار رہا، ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گےکہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال ہو، بارڈر سے باہر ہماری کوئی پالیسی اور ایجنڈا نہیں ہے۔سہیل شاہین نے بتایا کہ امریکا سے معاہدے میں یہ تمام باتیں شامل ہیں جس پر ہم پرعزم ہیں۔