لاہور(نمائندہ خصوصی)بینکنگ کورٹ نے قرض واپسی کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نوازشریف کے رشتہ داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے طارق شفیع،جاویدشفیع سمیت 5 افرادکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
میڈیا یرپورٹس کے مطابق بینکنگ کورٹ میں قرض واپسی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے قرض واپسی کیس میں ملزمان کوطلب کر رکھا تھا،بینکنگ عدالت کے جج منیراحمدنے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،عدالت نے طارق شفیع،جاویدشفیع سمیت 5 افرادکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پروارنٹ جاری کئے۔واضح رہے کہ کشمیراوراتفاق شوگرملزنے اربوں روپے کاقرض واپس نہیں کیا۔
قرض واپسی کیس،نوازشریف کے رشتہ داروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
