قصور(نمائندہ خصوصی)پھول نگر میں جمبر کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پھول نگر کے علاقے جمبر کے قریب گتا فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا خوفناک واقعہ حادثہ پیش آیا، جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے اس حصے میں تباہی پھیل گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے، مزدوروں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔