• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹانک: لینڈ مائن سے متاثرہ نوجوان اختیار محسود کو آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کی جانب سے چنگ چی رکشہ تحفے میں دیا گیا

Feb 29, 2020

ٹانک: لینڈ مائن سے متاثرہ نوجوان اختیار محسود کو آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کی جانب سے چنگ چی رکشہ تحفے میں دیا گیا

ٹانک: سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر نیک نام بیگ نے اختیار محسود کو چنگ چی رکشے کی چابی دی

ٹانک: آئی جی ایف سی نے اختیار محسود کو رکشہ اس لئے تحفے میں دیا تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماسکیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے، بریگیڈیئر نیک نام بیگ

ٹانک: اختیار محسود کیساتھ ہونے والے واقعے پر انتہائی افسوس ہوا ہے، بریگیڈیئر نیک نام بیگ

ٹانک: آئی جی ایف سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور سیکٹر کمانڈر ٹانک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس مشکل حالات میں سپورٹ کیا، اختیار محسود

ٹانک : آئی جی ایف سی اظہر اقبال عباسی کے تعاون سے مجھے مصنوعی پاؤں بھی لگایا گیا ہے ، اختیار محسود

ٹانک:محسود پریس کلب کے ممبرز نے اختیار محسود کیساتھ تعاون کرنے پر آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا

ٹانک : اختیار محسود دسمبر 2018 میں اپنے آبائی علاقے خیسورہ تحصیل تیارزہ میں اس وقت لینڈ مائن کا نشانہ بنا جس وقت وہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا،