اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا،ممبر الطاف ابراہیم نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد ہے اس تضاد کو ختم کریں،مل بیٹھ کر اگر معاملہ حل ہوتا ہے تو آئندہ سماعت پر آنے کی ضرورت نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ حکام الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا،ممبر الطاف ابراہیم نے کہا کہ کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد ہے اس تضاد کو ختم کریں،مل بیٹھ کر اگر معاملہ حل ہوتا ہے تو آیندہ سماعت پر آنے کی ضرورت نہیں،الطاف ابراہیم نے کہا کہ خود کو مطمئن کرنے کیلئے اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اورسالانہ گوشواروں میں تضادپرسماعت2اپریل تک ملتوی کردی۔