• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہورہائیکورٹ،نیب نے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا

Mar 3, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا،نیب نے شہبازشریف کی حاضری معافی کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ۔

نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،شہبازشریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہبازشریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔