• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترکی نے بڑے اسلامی ملک کے 2 جنگی طیارے مار گرائے

Mar 2, 2020

ادلب (نمائندہ خصوصی) ترکی نے سرحدی شہر ادلب کی حدود میں شامی فضائیہ کے 2 طیاروں کو مار گرایا، شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ طیاروں کی تباہی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں طیاروں کے پائلٹس بحفاظت ایجیکٹ کرگئے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شمال مغربی ادلب پر ایک ایسے وقت میں 2 شامی طیاروں کو مار گرایا ہے جب شامی فوج نے خطے میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ تباہ کیا تھا۔ اتوار کے روز ترک وزارت دفاع نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے ڈرون کا بدلہ شام کے 2 ایس یو 24 جنگی جہاز گرا کر لے لیا ہے۔

ترک فورسز کی جانب سے حلب میں واقع النیراب ایئر پورٹ پر فضائی حملے کرکے اس کو تباہ کردیا ہے، اس ایئر پورٹ کو شامی افواج ترک فورسز اور ادلب میں عام شہریوں پر بمباری کیلئے استعمال کر رہی تھی۔

خیال رہے کہ شام کے بشار الاسد کی فورسز کو روسی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے حال ہی میں ادلب شہر پر قبضے کیلئے حملے شروع کیے ہیں، ادلب کے جنگجوﺅں کو ترکی کی حمایت حاصل ہے ، جس کی وجہ سے دونوں ملک آمنے سامنے آگئے ہیں۔