ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)کرونا سے بچاوَکیلئے متحدہ عرب امارات میں ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
وزارت تعلیم یواے ای کاکہنا ہے کہ 8مارچ سے تعلیمی اداروں میں صفائی کی جائے گی ،لوگ کرونا وائرس سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں،تعلیمی اداروں کی بندش کے د وران بچے آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہیں گے۔