لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ 200 رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ ہماری ٹیم نے زبردست باﺅلنگ کی جس کے باعث لاہور قلندرز کیخلاف فتح ملی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کیخلاف فتح حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ 200 رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جبکہ ہماری باﺅلنگ لائن بہت اچھی رہی، ہم نے ناصرف پاور پلے میں زبردست کارکردگی دکھائی بلکہ ظفر گوہر نے بھی شاندار کم بیک کیا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آغاز میں وکٹ تھوڑی خشک تھی لیکن بھارت سے تھوڑی مدد ضرور ملی لیکن اگر آپ سپن کرنا چاہتے تو بارش سے پہلی جس طرح کی وکٹ تھی، اس پر بھی گیند سپن کیا جا سکتا تھا، ٹی 20 کرکٹ میں ایک مومینٹم چاہئے ہوتا ہے جو آج کے میچ سے گیا ہے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں بھی اس مومینٹم کو برقرار رکھیں۔