• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل مگر کیوں اور کب کھیلا جائے گا؟ اہم خبر آ گئی

Mar 5, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی درخواست پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی سی بی نے درخواست کی تھی کہ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کیلئے مزید کچھ روز کا وقت دیا جائے جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 5 اپریل سے شروع ہونا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ 3 اپریل کو کھیلا جانا تھا تاہم اب اس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اب 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی دیگر بورڈز کے ساتھ تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اور ہم نے بنگلہ دیش کی درخواست بھی قبول کرلی ہے۔