• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ روک دیا گیا کیونکہ۔۔۔“ شائقین کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

Mar 4, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے اور وکٹیں کور سے ڈھانپ دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا ہدف دیا۔ کولن منرو نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے جبکہ لیوک رونکی نے 48 اور کولن انگرام نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

اننگز بریک کے دوران ہی قذافی سٹیڈیم سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث میچ بھی روک دیا گیا ہے اور اگر اسی طرح بارش ہوتی رہی تو میچ محدود کئے جانے کا خدشہ ہے۔