اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ جس کی گارنٹی پر نوازشریف باہر گئے وہ خود لندن میں بیٹھ گئے ہیں ،سپیکر کو شہبازشریف کی نااہلی کی کارروائی کیلئے خط لکھ چکا ہوں ،سپیکر سے درخواست کرونگا کہ قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کانوٹس لیں ۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت بھی شہبازشریف کے خلاف کارروائی کرے ،نوازشریف کے معاملے پر شہبازشریف نے گارنٹی دی ،نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہونگے ۔