کراچی (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بے بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں ،بینظیر بھٹو نے خواتین کیلئے راستے روشن کئے تاکہ ان کی محنت پر فقط ان کا اختیار ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے پیغام میں مزید کہناہے کہ پاکستانی خواتین اب عورتوں سے نفرت کرنے والوں کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ، شہید بے بینظیر بھٹو خواتین کیلئے روشنی کا مینار ہیں ،بینظیر بھٹو نے خواتین کیلئے راستے روشن کئے تاکہ ان کی محنت پر فقط ان کا اختیار ہو۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر خواتین اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہیں تو ہر پاکستانی خاتون بینظیر ہو گی،شدید مخالفت کے باوجود پیپلزپارٹی نے خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ،خواتین اور پسماندہ طبقات ہی پیپلزپارٹی کی اصل طاقت ہیں ۔