• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بے وفا بیوی کو طلاق دینے پر آشنا نے شوہر کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

Mar 8, 2020

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر نے بے وفائی پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی جس پر غصے میں آ کر خاتون کے آشنا نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع جوناگڑھ کے گاﺅں رفالہ میں پیش آیا ہے جہاں راسک نامی شخص کی بیوی پوجا کے ساتھ گاﺅں کے نین نامی شخص نے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ جب راسک کو علم ہوا تو اس نے پوجا کو طلاق دے دی اور وہ اپنے میکے چلی گئی،جس کا نین کو غصہ تھا اور وہ اکثر بلاوجہ راسک کے ساتھ لڑائی کرتا رہتا تھا۔

گزشتہ دنوں نین اپنے رکشے پر جا رہا تھا کہ اس نے راسک کی کم عمر بھتیجی کو ٹکر مار دی اور راسک کی بھابی کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔نین کے گھر والے بھی لڑائی دیکھ کر کلہاڑے اور ڈنڈے لے کر آ گئے۔ جب راسک نے اپنی بھابی کو پٹتے دیکھاتو اسے بچانے گیا تاہم نین اور اسکے گھر والوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ نین نے راسک کے سر میں کلہاڑا مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا تاہم سر پر لگنے والی یہ چوٹ اس کی موت کا سبب بن گئی۔ پولیس نے نین سمیت اس کے چار گھر والوں کو گرفتار کر لیا ہے۔