• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکا کا طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان، منگل کو کتنے لوگوں کو چھوڑا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

Mar 10, 2020

کابل (نمائندہ خصوصی) امریکا نے امارت اسلامی (طالبان) کے 1500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سماءنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے تحریک طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں منگل کے روز 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کو لینے کیلئے خصوصی گاڑیاں بگرام جیل پہنچادی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے قیدیوں میں بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک طالبان کے 5ہزار قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

دوسری جانب افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے کہا ہے کہ پیر کے روز دوسری بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ منگل کے روز طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کریں گے۔ ’ میں کل طریقہ کار کا باضابطہ حکم جاری کروں گا،ہم نے ایک طریقہ کار پر اتفاق کرلیا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے ہم تشدد میں کمی لائیں گے، منگل کو ہی طالبان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم بھی فائنل کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی ، خواتین، نوجوانوں، علماءکرام اور بااثر لوگوں کی مشاورت سے مذاکراتی ٹیم فائنل کی گئی ہے۔