اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں7 ہفتے سے تیاری اور رسپانس پر کام کررہی ہیں،انشااللہ پاکستانیوں کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔
مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کووبائی مرض قراردیا اس کا کیا مطلب ہے؟،کورونا کے وسیع پیمانے پر ہونے سے ڈبلیو ایچ او ممالک کیلئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہے ۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں7 ہفتے سے تیاری اور رسپانس پر کام کررہی ہیں ،انشااللہ پاکستانیوں کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے کام کرتے رہیں گے ،ان کا کہنا ہے کہ دنیا اب بھی سراغ لگا کر علاج اور اپنے لوگوں کو متحرک کرکے اس وباکا رخ بدل سکتی ہے۔