• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی کے تھانہ متروکے نواحی گاؤں107 ڈبلیو بی میں نوجوان نے سوتیلے باپ کو فائرنگ اور حقیقی ماں کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا. ملزم موقع سے فرار ہوگیاپولیس تھانہ مترونے نعشں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی.

Mar 12, 2020

وہاڑی کے نواحی گاؤں 107/ڈبلیوبی کے 14 سالہ محمد عثمان نے رات کے وقت اپنے گھر میں سوےُ ہوےُ سوتیلے باپ فیض محمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اسی دوران محمد عثمان کی حقیقی والدہ شوہر کو بچانے کے لئے بیٹے عثمان کو پکڑنے لگی تو قاتل بیٹے نے اپنی حقیقی ماں کو چھریوں کے وار کرکے موت کی نیند سلا دیا. عرصہ تقریباً 8 سال قبل قاتل کی حقیقی ماں کنیز بی بی اپنے شوہر اللہ دتہ کے بڑے بھائی فیض محمد کے ساتھ فرار ہو گئی تھی اور شوہر اللہ دتہ سے طلاق لے کر فیض محمد سے شادی کر لی تھی.اس وقت محمدعثمان صرف چھ سال کاتھااوروہ اپنے حقیقی والدکے ساتھ رہتاتھاآج موقع ملنے پرقاتل عثمان نے حقیقی ماں اورسوتیلے باپ کو قتل کرکے فرار ہوگیاپولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ نمبر 127/20درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے.

رپورٹ…
چوہدری انضمام الحق ڈسٹرکٹ رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی