• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

Mar 15, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق دیں گے ،صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نافذکیاجاچکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ،صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے،نئے پاکستان میں صارفین کو ان کے جائز حقوق دیں گے ،صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ نافذکیاجاچکا ہے۔