کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹ نایاب ہو گئی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع محکمہ صحت کے حوالے سے کہاہے کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹ نایاب ہو گئی ہے،ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ٹیسٹنگ کٹس ختم ہونے لگیں ،وفاق کی جانب سے بلوچستان کو 100 کٹس فراہم کی گئی تھیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر سے زائرین کی آمد بلوچستان کے راستے کی جاتی ہے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹس کی اشد ضرورت ہے ۔