• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا؟،کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو بلا لیں ؟چیف جسٹس پاکستان سندھ حکومت پر برہم

Mar 17, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سندھ کی جانب سے نمائندہ پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا؟،کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو بلا لیں ،سندھ کو آخر ہوا کیا ہے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوںسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،عدالت نے سندھ کی جانب سے نمائندہ پیش نہ ہونے پر برہمی کااظہارکیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا؟،کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو بلا لیں ،سندھ کو آخر ہوا کیا ہے،وکیل غلام نبی کیریو نے کہاکہ سندھ کو کورونا کی وبا نے پریشان کررکھا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس کیایہاں نہیں ؟،غیرقانونی بھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کوسزائیں دی گئیں ، غیرقانونی بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ موجود ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔