مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ مورو سندھ )
مورو شہر چوروں کے حوالے۔
مورو پولیس کے گشت کرنے والے فائٹر غائب۔
مورو شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی۔
چوریاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
مورو شہر کی شاھی بازار سے چور ہاروں کی دکان کے تالے توڑ کر ڈھائی لاکھ روپے ہار اور نقد رقم چوری کر کے فرار ہوگئے۔
شاھی بازار میں واقع ذوالفقار علی شاہ کے ہاروں کی دکان سے نامعلوم چور دکان کے تالے کٹر سے کاٹ کر 2 لاکھ روپے کے ھار اور پچاس ہزار روپے نقد چوری کر کے فرار ہوگئے۔
چوری کی اطلاع ملنے پر دکان مالک ذوالفقار علی شاہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔
ذوالفقار علی شاہ نے مورو کے رپورٹر سندھی الطاف سومرو کو بتایا کے میں رات 00-10 بجے دوکان بند کر کے گیا تھا اور مجھے رات کو 00-1 بجے اطلاع ملی کے دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
میں نے دکان پر آکر دیکھا تو چور ڈھائی لاکھ روپے ہار اور نقد چوری کر گئے ہیں، میں غریب ہوں۔
ذوالفقار علی شاھ نے آئی جی سندھ، اے آئی جی حیدرآباد، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ڈی ایس پی مورو سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ چوروں کو گرفتار کر کے میری چوری واپس دلاوائی جائے۔
دوسری جانب چوری کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی مورو غلام محمد مھر اور ایس ایچ او مورو قربان علی کَلِوَڑَ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دکان مالک سید ذوالفقار علی شاہ سے دوکان کی چوری کی تفصیلات لیکر چوری واپس دلوانے کی یقین دھانی کروائی۔
انہوں نے مورو کے رپورٹر سندھی الطاف سومرو کو بتایا کےذوالفقار علی شاھ کی ہاروں کی دوکان سے چوری کرنے والے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔