• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی ناہلی کی وجہ سے بیرون ملک سے آیا،چیف جسٹس پاکستان ،سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کوکام جاری رکھنے کی اجازت

Mar 18, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو فرائض جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک تعیناتی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی ناہلی کی وجہ سے بیرون ملک سے آیا ،اس وقت ہر جگہ ملک میں کورونا کی بات ہو رہی ہے،اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس حکومت اور پی آئی اے کی ناہلی کی وجہ سے بیرون ملک سے آیا ،اس وقت ہر جگہ ملک میں کورونا کی بات ہو رہی ہے،اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم تو عدالتی کام کےلئے یہاں موجود ہیں،حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا اور ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پی آئی اے کے بارے میں کوئی ایک چیز بتائیں جو اچھی ہو،پی آئی اے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے،کیا اس کو بند کردیں ؟۔

سپریم کورٹ نے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو فرائض جاری رکھنے کی اجازت دے دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کو طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ ادارے کی انتظامیہ بزنس پلان مرتب کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے،عدالت نے آئندہ سماعت پر پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کو طلب کرلیا۔