اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماہرین نے پانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے،خود کوآئسولیشن میں رکھوں گااورکورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے،کورونا وائرس کے پھیلاوَ کا الزام چین پر لگایا جارہا ہے، چین جانے کا مقصد اظہاریکجہتی کرنا تھا،چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا ،پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارتخانے کا رابطہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کا مرکز ووہان کوسمجھا جارہا تھا،کل ایک کیس رپورٹ ہوا،کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے مطابق یہ آزمائش کی گھڑی ہے ،چین بھی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے،وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے، مکمل لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت پرمنفی اثرپڑے گا،اس کوبھی دیکھنا ہے۔