ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے سترہ مارچ سے ملک میں داخلہ بند کردیاہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق حکام نے ا یسے مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے جن کو سترہ مارچ سے یو اے ای میں داخلے کے ویزے دیئے گئے تھے۔ تاہم ایسے افراد جن کے پاس 17مارچ سے پہلے کے یو اے ای میں داخلے کے ویزے موجود ہیں وہ آسکتے ہیں۔
دبئی میں مقیم بھارتی شہر کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک شہری جولی کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے پاس 16مارچ سے انٹری ویزا موجود تھا تاہم انہیں بھی یو اے ای میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کو امارات سے ویزا جاری کیا گیا تھا لیکن جب ہم نے ان کے ویزا کاآن لائن سٹیٹس معلوم کیا تو وہاں کینسل لکھا آرہا تھا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ایئر پورٹ حکام کا بھی کہنا ہے کہ سترہ مارچ سے بیرون ملک سے آنے والے تمام غیرملکیوں کا ملک میں داخلہ بند اور ویزے منسوخ کردیا گئے ہیں۔انہوں نے کہا سترہ سے کچھ دن قبل جاری کئے گئے ویزوں پر بھی انٹری کی اجازت نہیں دی جارہی۔سترہ مارچ سے نیا قانون نافذ کردیاگیاہے۔