• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف آ گیا، واضح اعلان کر دیا

Mar 18, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو ملتوی کرنے کی خبروں کی ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ” ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیمی فائنل اور فائنل میچ ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، باقی میچز کو ری شیڈول کرنے کے بعد دوبارہ اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی ۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کی منسوخی کا فیصلہ فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیاہے ۔پی سی بی نے براڈکاسٹنگ ٹیم کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے ۔ براڈ کاسٹنگ ٹیم نے کیمرے قذافی سٹیڈیم سے ہٹانے شروع کر دیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل کی ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے باعث کھیلنا نہیں چاہتی ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر کے بعد کرے گا ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دو سیمی فائنل آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل میچ کل 18 مارچ کو لاہور میں ہی ہونا تھا لیکن اب انہیں منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ ہو گیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس سے قبل کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر میچز کو شائقین کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور ایک میچ کم بھی کر دیا گیا تھا جبکہ پلے آف مرحلے کو سیمی فائنل میں تبدیل کیا گیا