• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی لیکن اب ٹرافی کسے ملنی چاہئے؟شاہد آفریدی نے دلچسپ مشورہ دے دیا

Mar 18, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی لیکن اب ٹرافی کسے ملنی چاہئے۔ بوم بوم آفریدی نے دلچسپ مشور ہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا یہ اختتام دیکھ کر دکھ ہوا تاہم صحت اور حفاظت سب سے پہلے ہیں خصوصا ان کیلئے جنہیں اپنے گھروں کو واپس جانا ہے۔شاید یہ پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔جہاں تک بات ہے ٹرافی کی تو ٹرافی اس ٹیم کو دے دیں جو پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔ملتان سلطانز

آفریدی کے اس مشورے پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کئے ہیں، کسی نے لاہور قلندر پر بنی روتی میمز پوسٹ کی ہیں تو کوئی ان کے فیصلے سے اتفاق کرتا نظر آیا۔.

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز منسوخ کر نے کا فیصلہ کر لیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کی منسوخی کا فیصلہ فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیاہے۔پی سی بی نے براڈکاسٹنگ ٹیم کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے۔ براڈ کاسٹنگ ٹیم نے کیمرے قذافی سٹیڈیم سے ہٹانے شروع کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل کی ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے باعث کھیلنا نہیں چاہتی ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر کے بعد کرے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج لاہور قذافی سٹیڈم میں شائقین کرکٹ کے بغیر یہ سیمی فائنل کھیلے جانے تھے تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے یہ اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے ، باقی رہ جانے والے میچز کے بارےمیں مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔