کراچی(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں حکومت پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی نقد رقم کے استعمال سے بچنے کیلئے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پرتمام چارجز ختم کردیئے ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کیاگیاہے۔
ڈان اخبار کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاو¿ کے دوران بینک عملے اور صارفین کے درمیان نقد رقم کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔
سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق اے ٹی ایمز کا استعمال یا بینک جاکر بڑی رقم کی آن لائن ٹرانزیکشن پربھی صارفین کو کوئی رقم نہیں ادا کرنا ہوگی۔
ضرور پڑھیں: پاکستان میں کرونا متاثرین میں اضافہ، مجموعی تعداد 447 ہوگئی
مرکزی بینک کی جانب سے مالیاتی شعبے کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ وہ ‘انٹرنیٹ بینکنگ یا موبائل ڈیوائسزکے ذریعے تعلیمی فیس اور قرض کی دوبارہ ادائیگی کی سہولت بھی فوری فراہم کرے’۔
اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد بینک برانچز یا اے ٹی ایمز جانے کی ضرورت کو کم کرنا اور انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل فون بینکنگ وغیرہ جیسی ڈیجیٹل ادائیگی سروسز کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
ساتھ ہی مرکزی بینک نے بینکوں کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ وہ صارفین کے لیے ہر وقت اے ٹی ایمز، پی او ایس، انٹرنیٹ بینکنگ، پیمنٹ گیٹ ویز، موبائل بینکنگ اور کال سینٹرز سمیت متبادل ڈیلوری چینلز کی دستیابی یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاو¿ شروع ہوچکا ہے اور 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اب تک 307 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ 2 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔