• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ مایا علی کے کروناوائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

Mar 20, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے امریکا سے واپسی پر لاہور میں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے فلم ”پرے ہٹ لو “کی سٹار انہوں نے لکھا کہ وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا گئی ہوئی تھیں اور پانچ روز قبل ہی وہاں سے واپس آئی ہیں۔جب وہ لاہورایئر پورٹ پرپہنچی تو انہیں بہت پریشانی ہوئی کیونکہ لاہورمیں تمام مسافروں کی مکمل سکریننگ کا نظا موجود تھا، انہوں نے کہاوہ بھی سکریننگ کے عمل سے گزریں جس کا نتیجہ دو روز بعد سامنے آیا، س دوران وہ انتہائی خوفزدہ تھیں اور تشویش ،فکرمندی اور نیند نہ آنے جیسے مسائل سے دوچار رہیں۔انہوں نے کہا یہ صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے مشکل گھڑی ہے۔

اس وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس سے بچنے کیلئے ہم جو کرسکتے ہیں وہ احتیاط ہے۔ہمیں اسے بے حد سنجیدہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا وہ ان لوگوں کیلئے بھی فکرمند ہیں جو روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس خود اور اہلخانہ کو کھلانے کے ذرائع کم ہورہے ہیں۔حکومت سے گزارش ہے کہ وہ ایسے لوگوں کا خصوصی خیال رکھے۔