• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’میرے یار کی شادی ہے‘زاراانور نے سجل اور احد رضا کی شادی پر بنائی گئی تصاویر شیئر کردیں،منٹوں میں وائرل

Mar 19, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی وجیہ اداکار احد رضاکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرجہاں ان کے مداح ان کیلئے نیک تمناوں کااظہارکررہے ہیں وہیں جوڑے کے دوست بھی انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سجل علی کی بہترین دوست اور حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ عہد کی وفا کی ’رانی‘ نے سجل کی شادی کی کچھ خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔تصاویر میں خوشی جوش اور محبتوں کا امڈتا سیلاب بااسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

زارا نے مختلف اوقات میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں اور تمام تصاویر کے ساتھ ایک ہی کیپشن لکھا ہے کہ ’میرے یار کی شادی ہے‘۔

زارا کی شیئر کردہ تصاویر چند منٹوں میں ہی وائرل ہوگئی ہیں اورہزاروں لوگوں نے پسندیدگی اور دعاوں کااظہارکیاہے۔

اس سے قبل بھی زارا سجل سے اپنی محبت کااظہارکرتی رہی ہیں ، گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر سجل علی کے ساتھ گزرے لمحات یاد کرتے ہوئے انہوں نے سجل کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیاتھا۔