• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دوران انٹرویو گالی کیوں دی؟ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کادعویٰ دائر

Mar 19, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کی سول عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیاگیا۔خلیل الرحمان قمر کے خلاف مقامی صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔
درخواست گزار کا کہناہےکہ خلیل الرحمٰن قمر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے کیمرہ کے سامنے گالی دینا شروع کردی۔بعدازاں خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم بھی شروع کی جس کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔خلیل الرحمان قمر کی غیر مناسب زبان اور دھمکیوں کی وجہ سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 5کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر کئی مشہور اور معروف ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ان کے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کو ملک بھر میں بے حد پذیرائی ملی تھی جس کے بعد خلیل الرحمان قمر لوگوں کی توجہ اور گفتگو کا مرکز بنتے چلے گئے۔ اسی دوران ’عورت مارچ‘ کے موضوع پر خلیل الرحمان نے ایک ٹی وی کے لائیوپروگرام میں ایسے خیالات کا بھی اظہارکیاجن سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اختلا ف کیا۔

لائیو شو میں ایک خاتون کی جانب سے بار بار ٹوکے جانے پر انہوں نے لائیو ہی انہیں نہ صرف جھاڑ پلائی بلکہ نامناسب الفاظ بھی اداکیے جس کے بعد ان پر شدید تنقید ہوئی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے عورت مارچ کی مخالفت میں ان کے نازیبا الفاظ کی بھی حمایت کی ۔ اسی موضوع پر مقامی صحافی فرخ وڑائچ نے ان کا انٹرویو کیا تھا۔ دوران انٹرویو فرخ نے خلیل الرحمان سے ان کے طرز عمل بارے سوال کیا تو وہ نہ صرف بھڑک اٹھے بلکہ گالی دی اور کیمرہ بند کرنے کا کہا