• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈین اداکارادریس البا کورونا کا شکار،ادریس البا کو وائرس کس سے لگا؟خودہی بتادیا

Mar 18, 2020

اٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈین اداکارادریس البا کورونا وائرس کا شکارہو گئے اور قرنطینہ چلے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کینیڈین اداکارادریس البا نے وائرس کا شکار ہونے پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیریٹی تقریب میں وزیراعظم ٹروڈو کی اہلیہ کےساتھ شرکت کی تھی،مجھے کورونا وائرس کینیڈین وزیراعظم کی بیوی صوفی ٹروڈو سے لگا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی کورونا کا شکارہیں جس کی وجہ سے کینیڈین وزیراعظم بھی قرنطینہ چلے گئے۔