ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود کی نگرانی میں جی۔پی۔او چوک پر فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اسٹیشن کمانڈر شمریز خان اور ڈپٹی کمشنر عمیر خان نے شرکت کی۔اس فرضی مشق میں کررونا وائرس مریض کی کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوتے ہی ریپڈ رسپناس ٹیم،ریسکو 1122 اور پولیس کمانڈوز موقع پر پنچ کر پولیس اس جگہ کو مکمل گھیرے میں لے اس جگہ کو خالی کراتی ہے جبکہ ریپڈ رسپناس ٹیم کورونا کے متاثرہ مریض کی ابتدائی امداد اور انکی آئسولیشن کے عمل کی فرضی مشق دہرائی گئی۔ فرضی مشق کے دوران کورونا کے مشتبہ مریض کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOPکے مطابق فوری امداد فراہم کرتے ہوئے آئسولیٹ وارڈ میں منتقل کرنے کی مشق دہرائی گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہم نے کورونا سے ڈرنا نہیں ہے اور ملکر اسکا مقابلہ کرنا ہے اور احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں اور اسٹے ہوم اسٹے سیف کے لائحہ عمل پر عملدرآمد کرنا ہے اور انشاء اللہ کیمونٹی کا تعاون حاصل رہا تو ہم اس آفت کو یقینی شکست دیں گے