• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ، یہ کہاں سے آیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Mar 24, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور کی کیمپ جیل میں اٹلی پلٹ قیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے اور ٹیسٹ بھی مثبت آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس کا ملزم عابد گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے واپس آیا تھا جسے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا ، ملزم نے بخار کی شکایت کی تھی جس پر اس کا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آ گیاہے ۔جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے قیدی عابد نے18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی، جیل حکام 21 مارچ کو قیدی عابد کا ٹیسٹ کروا کرجیل ہسپتال میں رکھا گیا تھا، گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

جیل حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کے شکار قیدی عابد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قیدی عابد گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا اور منشیات کیس میں پکڑا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے تین لاکھ سے زائد کے کیسز پورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ہزہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

پاکستان میں اب تک کورونا کے 892 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم چھ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے چھٹی دیدی گئی ہے ۔