• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”شرجیل خان بہت خاص کھلاڑی ہے اور ہم نے اس کیلئے پلان بنا لیا ہے تاکہ۔۔۔“ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے زبردست اعلان کر دیا

Mar 24, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے انہیں بہت خاص کھلاڑی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بنے اور شرجیل خان نے بھی اس ٹیم کی نمائندگی کی ۔ ڈین جونز نے کراچی کنگز کی ہی نمائندگی کرنے والے مچل میکلینگن کے شرجیل خان سے متعلق حمایتی بیان پر جواب دیتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کے دوران شرجیل خان کیساتھ گزارے ہوئے وقت سے متعلق مختصراً بتایا اور انہیں خاص کھلاڑی قرار دیا۔

ڈین جونز نے لکھا ”ہم نے شرجیل خان سے روزانہ بہت محنت کروائی۔ جم میں، فیلڈنگ میں اور بہت کچھ، اور ہم نے شرجیل خان کی فٹنس پر کام کرنے کیلئے منصوبے تیار کر لئے ہیں! جب وہ اپنی بہترین فارم میں ہوتے ہیں تو ایک خاص کھلاڑی بن جاتے ہیں