لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کے بعد مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں۔ ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوا ہے جبکہ اشیاءمہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول بھی مشکل ہے جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔