• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹیٹ بینک آف پاکستان آج بند رہے گا، اعلامیہ جاری

Mar 24, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر سٹیٹ بینک آف پاکستان آج( سوموار کو)بند رہے گا، جس کے تحت ہرقسم کالین دین مکمل طورپر بند ہوگا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنیکی ہدایت کردی ہے۔ سٹیٹ بینک کی خواتین ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنیکی ہدایات کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف انتہائی ضروری اسٹاف کوسٹیٹ بینک دفاتر بلایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ملازمین کو اپنے سپروائزرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق آفس آنے والے ملازمین کو آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ لازمی ہوگا۔ تمام ملازمین کوذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنیکی ہدایت کردی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق آفس بلائے جانے والے ملازمیں کو احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ سٹیٹ بینک کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کررہاہے۔