پشاور: وزیر اعلی محمود خان کا پشاور کے نواحی علاقے دوران پور میں زائرین کے لئے قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ۔
پشاور: مرکز میں 150 سے زائد افراد کو قرنطینہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
پشاور: ضرورت پڑنے پر اس مرکز میں مزید گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے۔
پشاور: مرکز میں ہر فرد کے لیے الگ کمرہ اور دیگر تمام سہولیات فراہم ہیں ۔
پشاور: اس قرنطینہ مرکز میں ڈیوٹی پر مامور تمام عملے نے رضاکارانہ طور پر خود کو بھی مرکز کے اندر محدود کر دیا ہے۔ وزیر اعلی کو بریفنگ ۔
پشاور: وزیر اعلی کا مرکز میں کئے گئے انتطامات پر اطمینان کا اظہار اور انتظامیہ کے کام کی تعریف ۔
: پشاور: صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، مشیر اطلاعات اجمل وزیر ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پی اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے
پشاور: وزیراعلیٰ نے ڈی سی پشاور کے آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر COVID-19 کا بھی دورہ کیا
پشاور: ڈی سی پشاور نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر بریفینگ دی
پشاور:کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے،
پشاور:کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ کو بریفینگ
پشاور: کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر تمام صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط میں ہے،
پشاور: کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ریسپانس کا انتظام موجود ہے،
پشاور: وزیراعلیٰ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے کام کوسراہا،
پشاور: تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسی قسم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کئے جائیں ، وزیراعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ہدایت
پشاور: ہم سب مل کر انشاءاﷲ کورونا کو شکست دیں گے ، وزیراعلیٰ
پشاور: کورونا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ ، پولیس ، آرمی ، ہیلتھ ورکرز سمیت سب کا کردار قابل ستائش ہے، محمود خان
پشاور: عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں تاکہ اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے، محمود خان