• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین عقیق حسین کے احکامات کی روشنی میں بنوں پولیس لائن میں لائن آفیسر جمشید خان اور بنوں پولیس ہسپتال کے میڈیکل انچارج نعمت اللہ خان نے کورونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاران میں ماسک اور دستانے تقسیم کئے

Mar 24, 2020

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین عقیق حسین کے احکامات کی روشنی میں بنوں پولیس لائن میں لائن آفیسر جمشید خان اور بنوں پولیس ہسپتال کے میڈیکل انچارج نعمت اللہ خان نے کورونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاران میں ماسک اور دستانے تقسیم کئے اور کوروناوائرس کے حوالے سے پولیس جوانوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ استغفار کی تلقین بھی کی گئی اور کہا کہ عوام کا خیال رکھنا ہے
کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت عوام کے مفاد میں اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا تمام پولیس کورونا کا مقابلہ کرنے عوام میں اختیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان ہے ہم لوگوں نے عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا حکومت کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ وباء کی صورت میں کوئی بھی گاوں یا شہر سے باہر نہ جائیں اور دوسرے علاقوں کے لوگ بھی داخل نہ ہوں۔
ترجمان بنوں پولیس