• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس نے کورونا وائرس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے مزاحیہ نظم گانے پر دو علماء سمیت تین آفراد گرفتار کر لئے جس پر کورونا وائرس کو دھوکہ قرار دیکر عوام کو ورغلانے ، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ان کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزامات ہیں سٹوڈیو مالک بھی گرفتار کر لیا گیا

Mar 24, 2020

بنوں

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے نظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مولانا عبدالجلیل اور بلال نے کورونا وائرس کو دھوکہ ، ڈرامہ تماشہ قرار دیا تھا اور عوام کو اس سے نہ ڈرنے اور احتیاط نہ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا جس سے ڈپٹی کمشنر محمد زبیر نیازی اور ڈی پی او یاسر آفریدی نے قومی ایشو پر منفی پروپیگنڈہ قرار دے کر کارروائی کے احکامات جاری کئے ککی پولیس نے دونوں علماء اور سٹوڈیو میں پلیٹ فارم مہیا کرنے والے سجاد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف اشتعال انگیز نظم پیش کرنے تحت 16 ایم پی او ،14 ایم پی او اور 13 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔