• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل مکمل کر لیا ہے

Mar 24, 2020

ساہیوال( )میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہر بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل مکمل کر لیا ہے جس دوران تمام اہم سڑکوں کو کلو رین سے بھی دھویا گیا -ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن اور کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کی خصوصی ہدایت پر شہر کی صفائی کو یقینی بنایا گیا جس کی نگرانی چیف میٹروپولیٹن آفیسر زبیر حسین نے کی -عملے نے فریدٹاؤن،کالج چوک،کمشنر آفس،ڈی سی آفس،اذان ہائٹس،ریلوے روڈ،لیاقت روڈ،ہائی سٹریٹ،اولڈ ایج ہوم،سول ہسپتال،مشن ہسپتال،صدر بازار،پاکپتن بازار اور جناح چوک میں خصوصی سپرے کئے جس دوران تمام مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے بھی کیا گیا -چیف میٹروپولیٹن آفیسر زبیر حسین نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن کی ہدایت پر صفائی کے عملے نے پورے شہر میں مکمل صفائی کو یقینی بنایا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پہلے سے زیادہ دلجمعی سے صفائی کا کام کیا جا رہا ہے -انہو ں نے کھولی گئی دوکانوں کے مالکان اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دوکانوں کی اندورنی صفائی کو بھی یقینی بنائیں اور کوڑا کرکٹ سڑک پر ڈالنے کی بجائے مخصوص کی گئی جگہوں پر ہی رکھیں تا کہ صفائی عملے کو کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی ہو –