• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر محلہ کمانگراں میں ینگ جرنلسٹ کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک اور سیناٹائزرز تقسیم کیے اور کرونا وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی بھی دی گئی

Mar 24, 2020

چنیوٹ () ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر محلہ کمانگراں میں ینگ جرنلسٹ کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک اور سیناٹائزرز تقسیم کیے اور کرونا وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی بھی دی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چنیوٹ میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر محلہ کمانگران میں ینگ جرنلسٹ شیخ سمیر سمی، مصعب الحق رجوکہ سمیت حیدر عسکری، شیخ عرفان راجہ کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک اور سیناٹائزرز تقسیم کیے اور لوگوں کو کرونا کی وبا سے بچنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں بریف بھی کیا گیا اس موقع پر ینگ جرنلسٹ شیخ سمیر سمی، مصعب الحق رجوکہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ ایک قوم بن کر اس کا مقابلہ کرنا ہے صوبہ بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ماسک کا استعمال ضرور کریں، زیادہ تر اپنے گھروں میں رہتے ہوے غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ایک دوسرے سے کم از کم 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں اور بار بار سیناٹائزر کا استعمال کیا جائے صرف واحد احتیاط ہی ہے جس کی وجہ سے اس موزی وبا کو شکست دی جا سکتی ہے
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ