• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کر کے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

Mar 24, 2020

سٹی ٹریفک پولیس پشاور
مورخہ 24 مارچ 2020 ء
پشاور(پریس ریلیز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کر کے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال, ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز سمیت مختلف سیکٹروں کے ڈی ایس پیز اور ٹریفک آفیسرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں کیں اور شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی اور شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں کو بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل شہر بھر میں جاری آگاہی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور ٹریفک پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کئے جاچکے ہیں کہ وہ سڑکوں پر رہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور سواریوں والی گاڑیوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائے۔
ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور