اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ جہلم میں کورونا کے مزید14 کیسز کنفرم ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ جہلم میں کورونا کے مزید14 کیسز کنفرم ہو گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام لوگ یاتو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے بھی درخواست کی باہر سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں،خودکو سیلف کورنٹائن کریں اپنے اوردوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں ۔