لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورمیں لاک ڈاﺅن کے باعث فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوئی ہے ،لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے دنیا میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاﺅن کے باعث فضائی آلودگی میں واضح کمی ہوئی ہے ،سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم اور فیکٹریاں بند ہونے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 74 ہو گیا،لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے دنیا میں 29 ویں نمبر پر آگیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکاپہلے نمبر پرہے جبکہ چین کا شہر بیجنگ آلودگی کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے ۔