• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”حیدر علی میں واقعی بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے ابھی۔۔۔“ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے بہترین مشورہ دیدیا

Mar 25, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بلاشبہ حیدر علی میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن میرے خیال میں انہیں مزید فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر سہیل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”اس میں کوئی شک نہیں کہ حیدر علی بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ہے، لیکن میرے خیال سے انہیں مزید بہتر ہونے کیلئے ابھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ وہ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے منتخب ہوئے کیونکہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں ان سے بھی زیادہ اچھے بلے باز ہوں گے۔ لیکن اب چونکہ انہیں موقع مل گیا تھا، اس لئے انہیں اپنے کھیل کو تکنیکی طور پر بہتر بنانے کیساتھ ساتھ بیٹنگ سے متعلق اپنے روئیے پر بھی مزید کام کرنا ہو گا، اس کے بعد ہی وہ پاکستان کرکٹ کیلئے اثاثہ بن سکیں گے۔“

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں حیدر علی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنا لوہا منوایا اور اب شائقین کرکٹ انہیں جلد از جلد قومی کرکٹ ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔