• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، سابق کرکٹر باسط علی نے شاندار اعلان کر دیا

Mar 25, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل سے ہونے والی تمام آمدن کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے حکومت پاکستان کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باسط علی اپنے یوٹیوب چینل پر کرکٹ سے متعلق تجزیہ کرتے رہتے ہیں اور ان کے 66,000 فالوورز ہیں جس سے حاصل ہونے والی آمدن انہوں نے حکومت کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہآج سے میں اپنے یوٹیوب چینلز سے حاصل ہونے والی آمدن پاکستانی حکومت کو دینے کا اعلان کرتا ہوں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک کرونا کیخلاف جنگ جیت نہیں جاتے۔“

باسط علی نے کہا کہ ”یہ ایک عالمی بحران ہے اور ہم سب ہی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ یوٹیوب چینل سے حاصل ہونے والی آمدن عطیہ کرنے کا فیصلہ کورونا کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کیا ہے۔“

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں اس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کیا جا چکا ہے تاکہ اسے کے مزید پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سپورٹس ایونٹس بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اب تک کئی ایونٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔